عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نا ناری ہے حکیم الامت شعرِ مشرق علامہ اقبال نے اس شعر میں اس حقیقت کی طرف اشارہ کیا ہے کہ عمل ہی ایک ایسی واحد شے ہے جس سے انسان اپنی زندگی کو کامیاب ، خوشگوار اور پرآشوب بناسکتا ہے۔
اللہ تعالی نے انسان کو زمین پر اپنا نائب بنا کر بھیجا ہے۔ اسی لئے اس ذاتِ پاک نے انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال کیا ہے۔ عقل دی تاکہ اپنے لئے صحیح راستہ کا انتخاب کرے اور سعی و کوشش کی خوبی سے نوازا تاکہ اس کے منتخب کردہ راستے کے حصول کے لئے جدوجہدِ عمل سے کام لے، ہمت و استقلال، بردباری اور عرفان دیا تاکہ مقاصد کے حصول میں پیش آنے والی پریشانیوں کا مقابلہ کرسکے۔ اللہ تبارک و تعالی نے انسان کی حدود متعین کی ہوئی ہیں۔ جن کے اندر رہ کر انسان بہت کچھ کرسکتا ہے اور جہاں تک خدا چاہتا ہے اس سے آگے کچھ بھی نہیں کرسکتا۔ مفلسی اور امیری بھی اللہ نے انسانوں کے اختیار میں کی ہے جس نے عمل کیا کوشش کی ترقی کی راہ اختیار کی اسی ترقی ملی ہے۔ جس نے عمل کیا، کوشش کی ترقی کی راہ اختیار کی
اسے ترقی ملی ہے۔
اللہ تعالی خود فرماتا ہے
انسان کے لئے کچھ نہیں سوائے اس کے جس کے لئے وہ کوشش کرتا ہے
کامیاب لوگوں کی ترقی کا زینہ بے اندازہ جدوجہد، شب و روز کی محنت اور عملِ پیہم سے مل کر بنا ہے۔ کم ہمتی اور بے عملی انسان کی ناکامی کا سبب بنتی ہے۔ وہ تدبیر کو چھوڑ کر تقدیر کے سرہانے بیٹھ کر روتے ہیں اور نتیجاً آنسو اور آہیں ان کا مقدر بن جاتے ہیں۔ قسمت بنی بنائی نہیں ہوتی بلکہ قسمت انسان خود بناتا ہے اگر اس کے مقاصد نیک ہوں تو باتدبیر عمل، صحیح سمت، محنت، لگن اور دیانت داری کے ذریعے وہ اپنی منزل ِ مقصود تک ضرور پہنچ جائے گا اور اس میں خدا اس کا حامی و ناصر ہوگا۔ اگر انسان کوتاہیوں اور غلط منصوبہ بندی سے کام لے گا تو اس کے لئے اپنے مقاصد کا حصول بہت زیادہ مشکل ہوجائے گا۔
صاحبِ عقل و فہم یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ کامیابی کا راز عمل میں پنہاں ہے۔ کم ہمت لوگ جو کاہلی، تلون مزاجی اور بزدلی کی وجہ سے ناکام رہ جاتے ہیں۔ تقدیر کو مورودِ الزام ٹھہراتے ہیں۔ لیکن یہ سراسر غلط ہے اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ انسان کوشش ترک کردے اور تقدیر پر سب کچھ چھوڑ دے۔ صاحبِ علم و فراست یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہر آنے والے لمحے سے وابستہ داستانِ ”لوح ِ محفوظ“ میں قلمبند ہے جو کچھ ہم کریں گے وہ اس مےں لکھا ہے کم عقل حضرات اس سے یہ اندازہ بھی لگا لیتے ہیں کہ خواہ ہم کچھ بھی کرلیں وہی کچھ ہوگا جو تقدیر میں لکھا ہے۔ یہ سوچنا سراسر غلط ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کو کسی کام کے کرنے کے لئے پابند کردیا گیا ہے۔
ہمارا مشاہدہ ہے کہ ہر بڑا آدمی اپنے عزم و استقلال اور ہمت و جوانمردی سے تدبیرو عمل کے ذریعے اپنے لئے راہ ہموار کرتا ہے۔ وہ عزت، شہرت، شان و شوکت غرض سب کچھ جہدِ مسلسل اور عملِ پیہم سے حاصل کرتا ہے۔ اسے اپنی زندگی میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورت میں وہ ہمت و استقلال پر قائم رہتا ہے اور اپنے ارادوں کو چٹان کی طرح مضبوط رکھتا ہے۔ ہر کامیاب انسان اپنے مقصد سے غافل نہیں ہوتا۔ فضول گفتار میں وقت جیسی اہم چےز کو برباد نہیں کرتا۔ تمام اہلِ شہرت و عزت کی کامیابی کا راز عمل ہے۔ ان کی زدنگی سے ہمیں دعوتِ عمل ملتی ہے۔
پس انسان کی زندگی اس کے اپنے اعمال و کردار سے بنتی ہے
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال خود اپنی حالت بدلنے کا
really........great....!!!!
ReplyDeleteOh! Very great essay I wrote him for as assignment once again thanks
ReplyDeleteبرائے مہربانی اس سائیڈ پر مزید مضمون شائع کریں یہ بہت عمدہ کاوش ہے
ReplyDelete*عمل سے زندگی بنتی ھے.....!!*
Deleteایک شہزادہ اپنے اُستاد مُحترم سے سبق پڑھ رہا تھا
اُستاد مُحترم نے اُسے دو جُملے پڑھائے
1 ــ جُھوٹ مت بُولو
2 ــ غُصّہ نہ کرو
کُچھ دہر کے وقفے کے بعد شہزادے کو سبق سُنانے کو کہا گیا
تو شہزادے نے جواب دیا کہ ابھی سبق یاد نہیں ھوسکا
دُوسرے دن پھر اُستاد مُحترم نے سبق سنانے کو کہا
شہزادے نے پھر عرض کیا کہ ابھی سبق یاد نہیں ھوسکا
تیسرے دن چُھٹی تھی ــــ اُستاد نے کہا کہ
کل چُھٹی ھے ـ لہذا کل لازمی سبق یاد کر لینا
بعد میں ــ میں کوئی بہانہ نہیں سُنوں گا !!!!
چُھٹی کے بعد اگلے دن بھی شاگرد خاص سبق سُنانے میں ناکام رہا
اُستاد مُحترم یہ خیال کیئے بغیر کہ
شاگرد ایک شہزادہ ھے ـ غُصّے سے چلّا اُٹھے اُور طیش میں آکر
ایک تھپڑ رسید کردیا کہ یہ بھی کوئی بات ھے کہ اتنے دنُوں سے
دو جُملے یاد نہیں ھوکر دے رہے !!!
تھپڑ کھاکر ایک دفعہ تو شہزادہ گم سُم ھوگیا
پھر بُولا کہ اُستاد مُحترم سبق یاد ھوگیا
اُستاد کو بہت تعجب ھوا کہ پہلے تو سبق یاد نہیں ھورہا تھا
اُور تھپڑ کھاتے ہی فوری سبق یاد ھوگیا
شہزادہ عرض کرنے لگا کہ
اُستاد مُحترم آپ نے مُجھے دو باتیں پڑھائی تھیں
1 ـ جُھوٹ نہ بُولو ــ 2 ــ غُصّہ نہ کرو !!!!
جُھوٹ بُولنے سے تو میں نے اُسی دن توبہ کرلی تھی
لیکـن غُصّہ نہ کرو ــ یہ مُشکل کام تھا
بہت کوشش کرتا تھا کہ غُصّہ نہ آئے
لیکـن غُصّہ آجاتا تھا ـــ اب جب تک میں غُصّے پر قابُو پانا نہیں
سیکھ جاتا تو کیسے کہہ دیتا کہ سبق یاد ھوگیا ؟؟؟
آج جب آپ نے تھپڑ مارا اُور یہ تھپڑ بھی میری زندگی کا پہلا تھپڑ ھے
ُاسی وقت میں نے اپنے دل و دماغ میں غُور کیا کہ
غُصّہ آیا کہ نہیں ؟؟؟
غُور کرنے پر مُجھے محسُوس ھوا کہ غُصّہ نہیں آیا
آج میں آپ کا بتایا ھوا دُوسرا سبق کہ غُصّہ نہ کرو
بلکل سیکھ لیا ھے ، آج اللہ کے فضل سے مُجھے
مُکمل سبق یاد ھوگیا ھـے !!!!
*درس حیات۔۔۔۔!!*
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اے میرے عزیز دوستوں ــ ہمیں بھی چاہیئے کہ
جو قُول زریں ہم لکھتے ، پڑھتے اُور سُنتے رہتے ہیں
ان پر عمل کریں کیونکہ عمل سے انسان کی اصلاح ھوتی ہے اور
عمل سے ہی زندگی بنتی ہے....!!
I uses it for my speech
ReplyDeleteزندگی جس کا بڑا نام سنا
ReplyDeleteIs topic pr mujhy essay mil sakta hai. Most Urgent need hai.
very excellent essay I Wrote it for assesment once again thankyou so much 😘😘😘
ReplyDeleteماشاءاللہ سبحان اللہ لا حو ل ولا قو تہ الا با اللہ
ReplyDeleteمجھے دوست کے نام خدمت خلق کی اہمیت پر خط درکار ہے۔ کسی بھائی کے پاس ہو تو نظر کرم فرمائے۔
ReplyDeleteBrilliant essay I just wrote it in my copy
ReplyDeleteI will use it as my speech on عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
ReplyDeletePlease mjhy amal se zindagi banti ha jannat bhi jahanum bhi pe koi poetry mil sakti hai for my speech
ReplyDeleteGood
ReplyDeleteیہ کس کتاب میں ہے اور کونسی صفحہ پر ہے۔
ReplyDeleteExcellent
ReplyDeleteRight you
ReplyDeleteNice
ReplyDeleteGood work keep going
بہت عمدہ کاوش 💖👍
ReplyDelete